کمپیوٹر پر مطالعہ کے دوران نوٹس بنانے والا پروگرام
اگر آپ مطالعہ کر رہے ہوں تو اہم باتوں اور عبارتوں کو کسی جگہ محفوظ کرنا ایک بہت اہم عادت اور ضرورت ہے ۔ اگر اس ضرورت کو پورا کرنے میں کوئی پروگرام معاون ہو تو اس کو یقینا مفید سمجھ کر خوش آمدید کہا جائے گا ۔ اسی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ایک پروگرام بنایا ہے ، امید ہے اھل ذوق کے ذوق کی تسکین میں معاون ثابت ہو گا ۔ پروگرام کے استعمال کے طریقے کے بارے میں مختصرا اتنا عرض ہے کہ آپ کسی بھی جگہ سے جیسے وٹس ایپ ، کوئی ویب سائٹ یہاں تک کہ مکتبہ جبریل یا علم دین ویب سائٹ سے کوئی عبارت کاپی کریں اور پھر اس پروگرام MAKE_YOUR_NOTES_V_1.0 کو ایک بار چلا دیں ، پروگرام کی ونڈو کھلے گی ، چند سیکنڈز کے لیے سکرین پر رہے گی اور پھر خودبخود بند ہو جائے گی ۔ آپ کو اپنے کمپیوٹر کی سی ڈرائیو میں دو ٹیکسٹ فائلیں ملیں گی ۔ my_notes_current_date.txt my_topic.txt دوسری فائل کا تعارف ان شاء اللہ تعالی ویڈیو میں ۔ پہلی فائل میں وہ عبارت جو آپ نے کاپی کرنے کے بعد پروگرام چلایا تھا محفوظ ہو چکی ہو گی ۔ اسی طرح اب جب اگلی بار آپ کسی عبارت کو کاپی کر کے پروگرام MAKE_YOUR_NOTES_V_1.0 کو چلائیں گے تو اگلی عبارت آخر میں کچھ خلاء اور عنوان کے ساتھ محفوظ ہو چکی ہو گی ۔ ان شاء اللہ تعالی
لنکس:
ڈاؤن لوڈ لنک برائے 32 بِٹ کمپیوٹر


ڈاؤن لوڈ لنک برائے 64 بِٹ کمپیوٹر