آمد اور خرچ کا ریکارڈ رکھنے والا پروگرام
السلام علیکم ورحمۃ اللہ ۔ لیجیے احباب پروگرام کا نیا ورژن پیش خدمت ہے ، اس میں یہ اضافے و اصلاحات ہیں ۔ 1 ۔ آمد کے حساب کے علاوہ اب خرچ کا اندراج کرنا بھی ممکن ہے ۔ 2 ۔ اندراج میں جہاں تاریخ اور وقت داخل کرنے کی جگہ ہے وہاں اگر کچھ درج کیے بغیر اینٹر دبا دیا جائے تو کمپیوٹر کی موجودہ تاریخ اور وقت خود بخود اس اندراج کے لیے ہو جائے گا ۔ 3 ۔ آمد کی تمام رقوم کی لسٹ اسی طرح خرچ کی تمام رقوم کی لسٹ دیکھنا ممکن ہے جس کے ساتھ ان کا ٹوٹل بھی درج ہو گا ۔ 4 ۔ آمد یا خرچ کے کسی ایک ریکارڈ یا تمام ریکارڈ کو ڈیلیٹ کرنے کی صورت میں متعلقہ رقوم بھی خود بخود ڈیلیٹ ہو جائیں گی ، یعنی پہلے کی طرح ان کو ڈیلیٹ کرنے کی زحمت نہ اٹھانی پڑے گی ۔ 4 ۔ آمد اور خرچ کا فرق بھی مشاہدہ کرنا ممکن ہے ۔
ڈاؤن لوڈ لنک برائے 64 بِٹ کمپیوٹر