انگلش سے اردو لفظ بلفظ ترجمہ کرنے والا سوفٹ ویئر
پروگرام کا ورژن 1.1 پیش خدمت ہے ۔ استعمال کا طریقہ :
۔ کوئی ٹیکسٹ فائل جس میں انگریزی مواد ہو اور اس کا لفظی ترجمہ کروانہ مقصود ہو اس کو english_text_file.txt نام دے کر اپنے کمپیوٹر کی سی ڈرائیو میں رکھ دیں ۔ 2 ۔ پروگرام کو چلائیں اور ہدایت کے مطابق کی بورڈ سے 3 لکھ کر اینٹر دبا دیں ۔ 3 ۔ جب عمل مکمل ہو جائے گا تو سکرین پر Translation completed successfully لکھا ہوا آ جائے گا نیز دوسری مفید معلومات کے ساتھ ہی پروگرام دوبارہ حکم لینے کے لیے تیار ہو گا ۔ 4 ۔ کمپیوٹر کی سی ڈرائیو ہی میں english_text_file_translated_urdu.txt نام سے فائل بن چکی ہو گی اور اصل فائل english_text_file.txt کے نام سے باقی ہو گی ۔ 5۔ اس کے علاوہ مزید دو فائلیں بنیں گی سی ڈرائیو میں بنام List_of_word_translated_from_englisht_to_urdu.txt اور List_of_word_not_translated_from_englisht_to_urdu.txt ، ان میں سے پہلی فائل میں ان لفظوں کی لسٹ ہو گی جن کی لغت کو حل کیا گیا ہے جبکہ دوسری فائل میں ان الفاظ کی فہرست ہو گی جن کو ترجمہ نہ کیا جا سکا ، البتہ اس دوسری لسٹ میں علامات کو بھی لفظ شمار کیا جا رہا ہے ، ۔

ڈاؤن لوڈ لنک برائے 32 بِٹ کمپیوٹر


ڈاؤن لوڈ لنک برائے 64 بِٹ کمپیوٹر