

اس سافٹ ویئر کو انسٹالیشن کے بعد جب بھی چلائیں تو حتی الامکان یہی کوشش کریں کہ سافٹ ویئر کو (رن ایز ایڈمنسٹریٹر ) کی کمانڈ کے ساتھ رن کریں۔تاکہ سافٹ ویئر اپنے متعلقہ ایکشن(اچھی گرفت اور گہری پکڑ کے ساتھ ) لے سکے۔مزید تفصیل کیلئے سکرین شاٹ نمبر 1ملاحظہ فرمائیں۔
جب آپ سافٹ ویئر کو (میری طرف سے رن ایز ایڈمنسٹریٹر کمانڈ کی سفارش) چلائیں گے تو آپ کے سامنے یہ ایک چھوٹا سا ڈائیلاگ باکس ظاہر ہوگا۔جوآپ سے کہے گا کہ کسی بھی فورس ایکشن کی (شفٹ ،کنٹرول یا آلٹ میں سےکم از کم کوئی بھی ایک۔اگر آپ چاہیں تو ایک سے زیادہ بھی استعما ل کر سکتے ہیں۔مثال کے طور پر شفٹ +کنٹرول+آپکی منتخب کردہ کی ۔۔۔۔اسکے علاوہ اگر آپ چاہیں تو صرف کسی اکیلئے عدد،حرف یا علامت کی شاٹ کی بھی بنا سکتے ہیں لیکن وہ زیادہ محفوظ تصور نہیں ہوگی) کی کو دباتے ہوئے اپنی شارٹ کی بنائیں (یاد رکھیں مذکورہ بالا کی کو دباتے ہوئے ساتھ میں انگلش حروف تہجی ،اعداد ،فنگشنل کیز یا کی بور ڈمیں سے کوئی بھی علامت میں سے کسی کوجسے آپ اپنی شاٹ کی بنانا چاہتے ہیں دبانا ضروری ہے
